Friday, October 5, 2018

مجھے نواز شریف سے نفرت تھی

مجھے نواز شریف سے نفرت تھی ۔۔۔۔

مگر اب عمران خان کی حرکتیں دیکھ دیکھر کر نواز شریف سے ہمدردی ہونے لگی ہے مجھے ڈر ہے کہ اگر عمران خان کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی یہ حرکتیں ختم نہیں ہوئی تو کہیں مجھے نواز شریف سے پیار ہی نہ ہو جائے  😂😂😂😂😂😂😂😂😂

مجھے تم کو ستانا بھی نہیں ہے

محبت کو دکھانا بھی نہیں ہے
غم الفت چھپانا بھی نہیں ہے

تیری تعریف میں لکھتا ہوں نغمے
مگر تم کو سنانا بھی نہیں ہے

میں قربت کے جو لمحے سوچتا ہوں
تمہارے سنگ بتانا بھی نہیں ہے

ہے دولت پیار کی تیرے لیے ہی
مگر تم پر لٹانا بھی نہیں ہے

میں دنیا کو بتا دوں پیار اپنا
مگر اچھا زمانہ بھی نہیں ہے

یہ سب میں کر نہیں سکتا ہوں احسن
مجھے تم کو ستانا بھی نہیں ہے

پاکستان کے مظلوم کیمرہ مین

پاکستانی میڈیا جو اپنے آپ کو عوام کا بہت بڑا مسیحا سمجھتا ہے دنیا کے مسائل حل کرواتا ہوا نظر آتا ہے کہ آج اس نے یہ کردیا آج اس نے وہ کردیا یہ بھی کرپٹ وہ بھی کرپٹ فلانہ بھی کرپٹ ڈھمکانا بھی کرپٹ ہمارا میڈیا ساری دنیا کے غریب مظلوم لوگوں کے آنسو ں جس کیمرے کی آنکھ سے دکھاتا ہے اسی کیمرے کی آنکھ کے پیچھے   ایک اور مظلوم کے آنسوں سسکیاں درد ہمارے میڈیا مالکان کو کیوں نظر نہیں آتا ؟؟ اس کے ساتھ کی ہوئی میڈیا مالکان کو اپنی خود کی کرپشن کیوں دکھائی نہیں دیتی ؟؟  بڑے بڑے طرم خان میڈیا اینکرز تجزیہ نگار اس مظلوم کے حق میں آواز کیوں نہیں اٹھاتے جسے عرف عام میں کیمرہ مین کہا جاتا ہے جی ہاں وہی کیمرہ مین جس کی بدولت میڈیا مالکان کی اسکرین اسے بے تحاشہ دولت کما کر دیتی ہے ۔۔ جو نہ دن دیکھتا ہے نہ رات نہ کسی لالچ میں آتا ہے اور نہ ہی کسی ظالم کی دھمکیوں سے گھبراتا ہے
پیارے میڈیا مالکان صاحب یہ کیمرہ مین بھی ایک انسان ہے اس کا بھی ایک گھر ہے جہاں اس نے اپنے خاندان کی کفالت کرنی ہوتی ہے ۔۔ یہ جو بڑے بڑے  نیوز اینکر ہیں نہ یہ تو ٹھنڈے اسٹوڈیوز میں بیٹھ کر بغیر ہڈی والی زبان کو جنبش دے کر دہشتگردوں کا نام لے لیتے ہیں
مگر اس کا خمیازہ غریب کیمرہ مین کو بھگتنا پڑتا ہے کبھی اپنی لاش کی صورت میں تو کبھی اپنے اپاہج پن کی صورت میں بدلے میں ان کو ملتا کیا ہے ایک نیوز چلا دی جاتی ہے کہ ہمارے کیمرہ مین پر حملہ ہمارا کیمرہ مین زخمی ہمارہ کیمرہ مین شہید اور ہمارہ ٹی وی نمبر ون  اور جب یہی کیمرہ مین مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر اپنے میڈیا مالکان سے گڑگڑاتے ہوئے کہتا ہے کہ سر 4 سال ہوگئے سر 6 سال ہوگئے سر سات سال ہوگئے ہر چیز کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے اور میری تنخواہ ابھی تک وہیں زمین پر سسکیاں لے رہی ہے تو جواب آتا ہے ۔۔۔
نوکری کرنی ہے تو اسی تنخواہ پر کرو ورنہ کہیں اور نوکری ڈھونڈو  😢😢😢
یہ ہے اس ملک میں اس کیمرہ مین کی اوقات جو اپنے سارے غم اپنے سارے مسائل پس پشت ڈال کر غریب عوام کے مسائل اپنے کیمرے کے زریعے ساری دنیا کو دکھاتا ہے کیا جو کیمرہ مین اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنی عوام کے مسائل پوری دنیا کی نظر کرتا ہے تو کیا آج اس کیمرہ مین کے مسائل یہ عوام ساری دنیا میں پھیلا کر اپنا فرض پورا کرے گی ؟؟ اگر جواب ہاں ہے تو ایک منٹ ضائع کیے بغیر اس پوسٹ کو اتنا پھیلاو کہ یہ پوسٹ وزیر اعظم  اور ساری دنیا تک پہنچ جائے ، جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے پاکستان کے مظلوم کیمرہ مین بھائیوں کے حقوق دلوانے میں ان کی مدد کیجیے ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ سب کی مدد فرمائے ۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔ آپکا ایک غریب بھای ۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد
 شئیر ضرور کریں ۔۔۔۔۔